7 مئی، 2016، 12:21 AM

صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرمنتخب

صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرمنتخب

برطانیہ میں ہونے والے کونسلز کے انتخابات میں صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئرمنتخب ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان کو لندن کے میئر کے عہدے کے لیے اپنے مخالف کنزرویٹیو پارٹی کے زیک گولڈ اسمتھ پر واضح کامیابی حاصل ہوگئی جبکہ پارٹی کے اہم رہنما جیریمی کوربن نے جیت کا دعویٰ کردیا ہے۔ لیبر پارٹی رہنما جیریمی کوربن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں صادق خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ صادق کے ساتھ لندن کو سب کے ساتھ انصاف کرنے والا شہر بنانے کے لیے بے تاب ہیں۔ محمد صادق کے انتخاب کی صورت میں وہ یورپی یونین کے دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر بن جائیں گے جبکہ انتخابی مہم کے دوران صادق خان کو مخالفین کی جانب سے انتہا پسندوں سے تعلقات کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

صادق خان 2005 میں برطانوی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے اور 2008 میں وزیرِ اعظم گورڈن براؤن نے انہیں مختلف قومیتوں کا وزیر بنایا۔

صادق خان 1970 میں لندن میں پیدا ہوئے اور ان کے 6 بہن بھائی ہیں، وہ شہر کے جنوب میں رہتے ہیں جہاں مختلف قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آباد ہیں، ان کے والد بس ڈرائیور تھے۔

News ID 1863824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha